بار بی کیو کا سامان مفت نہ دینے پر دکاندار پر کلہاڑی سے حملہ
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور میں بار بی کیو کا سامان مفت نہ دینے پر دو اوباش نوجوانوں محمد شفیق اور سلیمان نے محنت کش محمد سیف اللہ ولد نواز کو چاقو اور کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔۔۔
سیف اللہ کی رپورٹ پر پولیس تھانہ شاہ پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سیف اللہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے پلازہ چوک میں تکے کباب کی دکان بنائی ہوئی ہے ، ملزمان اس کے پاس آئے اور مفت میں تکے کباب بار بی کیو دینے کو کہا اس کے انکار پر ملزمان طیش میں آ گئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے جب وہ رات کو اپنی دکان بند کر کے بسم اللہ ہوٹل پر گیا تو ملزمان کلہاڑی اور چاقو سے مسلح ہو کر آ گئے اور اس پر مسلسل چاقو اور کلہاڑی کے وار کرکے اسے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔