بچوں کی لڑائی پر مسلح افراد کا خاتون پر تشدد، گھسیٹتے رہے

بچوں کی لڑائی پر مسلح افراد کا  خاتون پر تشدد، گھسیٹتے رہے

کوٹ ادو(نامہ نگار )بچوں میں تو تکرار پر مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد ،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ۔

 موضع جھنجھن والی کی رہائشی حفیظ بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میرا خاوند شہرگیا ہوا تھا ،گھر میں اکیلی تھی کہ عبدالرؤف ،عبدالغفور ،عبدالرزاق ،محمد فارق ،محمد عمران ،لا ل مہر ڈنڈوں ،کلہاڑیوں سے مسلح ہوکر گھس آئے اورتشدد کیا،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، اہل علاقہ نے جان بخشی کرائی، وجہ عناد یہ تھی کہ بچوں میں تو تکرار ہوئی تھی پولیس نے نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں