گیس چوروں کیخلاف کارروائی،72میٹرچیک،5منقطع
ملتان (خصوصی رپورٹر) ٹاسک فورس سوئی گیس کی کارروائی ،72میڑزچیک کئے 5منقطع کردئیے ۔
تفصیل کے مطابق گیس کے غیر قانونی استعمال کو روکنے ، گیس پریشر میں بہتری لانے ، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس نے اہم اقدامات کیے ہیں ،دو میٹر غیر قانونی تجارتی استعمال میں پائے گئے اور منقطع کر دیے گئے تین میٹر سروس لائن سے دور غیر قانونی طور پر استعمال میں پائے گئے اور منقطع کر دیے گئے ۔گزشتہ روز72 کیسز میں ڈور ٹو ڈور جا کر گھریلو میٹر کی چیکنگ کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں کمپنی کے عزم کا حصہ ہیں کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں ۔