1ہزار معذور افراد کو ٹرائی سائیکل، ویل چیئر دینے کا فیصلہ
ملتان ( لیڈی رپورٹر )سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس، ایک ہزار معذور افراد کو ٹرائی سائیکلز اور ویل چیئرز دینے کا فیصلہ کیا گیا ،سوسائٹی کی معذور افراد کے لیے خدمات کو بھی سراہا گیا۔
اس سلسلہ میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس چیئرمین بورڈ سید اعجاز شاہ منعقد ہوا اجلاس میں ممبران بورڈ طاہرہ نجم،زہرہ سجاد زیدی صدرسوسائٹی زاہدہ حمید قریشی اور دیگر ٹیم ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے طاہرہ نجم نے کہا کہ سوسائٹی فار سپیشل پرسنزکی معذور افراد کی بحالی کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں کسٹومائز ویل چیئرز کی تیاری اور انہیں مارکیٹ کرکے معذور افراد کو روزگار کے قابل بنایا اور بیشمار معذور افراد کو ویل چیئرز بھی دیں ۔اس موقع پر اجلاس میں طے کیا گیا کہ جلد ہی ایک ہزار معذور افراد کو ویل چیئرز دی جائیں گیں تاکہ وہ اپنی معذوری کو بوجھ بننے کی بجائے خود روزگار کی طرف آئیں اور لوگوں کے لیے ایک مثال بنیں ۔سید اعجاز شاہ،زہرہ سجاد زیدی نے کہا کہ باہم معذور افراد کی بہتری اور انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز اپنا کردار ادا کررہا ہے تاکہ معذور افراد اپنے گھر اور معاشرے کو بوجھ محسوس نہ ہوں ۔