ناظم الامورانڈونیشیا رحمت ہنڈیارتا کسومہ کا بی زیڈیوکا دورہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)انڈونیشیا کے ناظم الاموررحمت ہنڈیارتا کسومہ نے زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق اور کوآرڈینیٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر جویریہ عباس سے ملاقات،دوطرفہ تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے امکانات ، پاکستانی طلبہ کے لئے انڈونیشیا میں سکالرشپ کے مواقع، مشترکہ ڈگری پروگرامز، مشترکہ تحقیقی فنڈنگ اور آن لائن داخلے کے عمل میں سہولت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر نجم الحق نے بی زیڈ یو کی سرگرمیوں اور منصوبوں پر جامع بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے انڈونیشیا کے تعلیمی اداروں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی۔ کسومہ نے بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ بین الاقوامی تعلقات، شعبہ سیاسیات، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اور شعبہ کامرس کے اساتذہ اور طلبہ سے تبادلہ خیال کیا۔کسومہ نے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ اور پاکستان کیلئے تجارتی خسارہ کم کرنے پر زور دیا۔