معاشی بحران کا شکار بی زیڈ یو کی آرائش پر لاکھوں خرچ کرنیکی تیاریاں
ملتان(شاہدلودھی )معاشی بحران کا شکار زکریا یونیورسٹی میں لاکھوں روپے تزین آرائش کے نام پر خرچ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی اس وقت شدید معاشی دبا و کا شکار ہے داخلوں کی کمی نے اس معاشی بحران کوشدت کردیا ہے زکریا یونیورسٹی اس وقت 48کروڑ سے زائد خسارے کی شکار ہے مگر نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر نے اخراجات کی کمی کو یقینی بنانے کے بجائے بیوٹیفکیشن کے نام پرلاکھوں روپے خرچ کرنے کاپلان تیار کرلیا ہے جس کاپہلا مرحلہ وائس چانسلر آفس کی توسیع کرکے پورا بھی کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کا ایڈمن بلاک تین دو منزلہ ہے وائس چانسلر آفس کو اس طرح توسیع دی گئی اس سے عمارت بھی کمزور ہوگئی ،وائس چانسلر ڈاکٹرزبیر کو آفس کاسائز پسند نہیں آیا انہوں نے ایک دیوار گرا کر ساتھ والا ریٹرنگ روم بھی آفس کا حصہ بنادیا اورمہمانوں کے لئے گیلری میں بیٹھنے کے لئے کرسیاں رکھ دی گئیں دیوار گراکرآفس کی توسیع پر سات لاکھ روپے خرچ ہوگئے ۔ دوسرے مرحلے میں یونیورسٹی کے صدر دروازے یا بنک چوک پر ایک بہت بڑا گلوب بنانے کی منظوری دے دی گئی جس پر دنیا کا نقشہ بنا ہوگا یہ گلوب فضا میں معلق کیا جائے گا۔اس گلوب کل لاگت نو لاکھ سے تجاوز کرجائے گی،ابتدائی طور پر وائس چانسلر نے 5لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ اس تزین وآرائش پلان میں بہت سے پراجیکٹ شامل ہیں جو وقفے وقفے سے سامنے آئیں گے تاکہ یونیورسٹی کا فیس بہتر بنایا جاسکے ۔ یونیورسٹی کمیونٹی نے شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ا یک طرف یونیورسٹی کا معاشی خسارا بڑھتا جارہا ہے ،ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کی نوکریاں داؤپرلگادی گئیں ہیں ،دوسری طرف تزین وآرائش کے نام پرخزانہ لٹایا جارہا ہے۔