پولیس ملازم عبدالمجید اکمل کی نماز جنازہ ادا

 پولیس ملازم عبدالمجید اکمل  کی نماز جنازہ ادا

ملتان ،ٹاٹے پور (نامہ نگار، کرائم رپورٹر) پولیس ملازم عبدالمجید اکمل کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹ گجراں میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر،ایم پی اے ملک واصف مظہر راں، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین ، ڈی ایس پی صدر بخت نصر ، ڈی ایس پی مخدوم رشید راؤ طارق پرویز ، ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید حشمت بلال ، ایس ایچ او بدھلہ سنت نبیل احمد اور دیگر پولیس افسروں سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔کانسٹیبل عبد المجید اکمل گزشتہ روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ایک المناک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں