تجاوزات کے خلاف آپریش جاری ، پھٹے ، ریڑھیاں ضبط
میلسی (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کی زیر نگرانی قائد اعظم روڈ میلسی پر انسداد تجاوزات کارروائیاں زور۔
و شور سے جاری۔پھٹہ جات،ریڑھیاں و دیگر تجاوزاتی سامان ضبط کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق تجاوزات و ریڑھی مافیا کے گڑھ مین قائد اعظم روڈ میلسی پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن زور و شور سے جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کے واضح احکامات پر انفورسمنٹ انسپکٹر راؤ محفوظ احمد کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے انسداد تجاوزات کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات کے زمرے میں آنے والے پھٹہ جات،ریڑھیاں و دیگر سامان ضبط کر کے ٹاؤن آفس میں جمع کروا دیا ۔ انفورسمنٹ انچارج ممتاز بھٹہ سمیت متعدد ٹی ایم اے اہلکاران نے کریک ڈاؤن میں حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر مہر خلیل احمد نے انسداد تجاوزات کارروائیوں کے بعد وزٹ کیا تو ریڑھی بان پھر سے قائد اعظم روڈ پر آن دھمکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر مہر خلیل احمد نے بتایا کہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے حوالے سے تاجر رہنماؤں اور سول سوسائٹی ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے جامع و موثر پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے ۔عین ممکن ہے کہ ریلوے کراسنگ پھاٹک تا کھنڈو چوک اور مچھلی بازار کے شروع میں مستقل بیرئیر لگا کر راہگیروں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلوائی جائے ۔