محکمہ جنگلات کا 26 ایکڑ رقبہ واگزار
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ناظم جنگلات ڈیرہ غازیخان سرکل محمد طارق نسیم کی زیر نگرانی موضع ڈمبر والا مظفر گڑھ میں محکمہ جنگلات کا 26 ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا گیا۔
ہل چلاکر کینولا کی فصل بھی تباہ کردی گئی تجاوزات مافیا کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ناظم جنگلات کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رضوان،رجب،عمران اور دیگر نامعلوم افراد نے موضع ڈمبر والا فاریسٹ کے قیمتی رقبہ پر قبضہ کرلیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ نے مقدمات درج کرادئیے تھے اب ہل چلا کر مقبوضہ رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا گیا ہے