نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا،نوابزادہ افتخار
ماہڑہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و چیئرمین سول ایوی ایشن ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت ممبرقومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کا مالی خیل کے علاقہ میں حملے کے نتیجے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہار افسوس ،انہوں نے کہا دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوان بہادر سپوت تھے ، نوابزادہ افتخار احمد خان دہشتگردی کا ہر واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا،پیپلز پارٹی دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کی جدوجہد میں مسلح افواج کے ساتھ ہے ، شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں اور ان کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔