جماعت اسلامی لودھراں کی ممبر سازی مہم جاری
دھنوٹ(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع لودھراں کی ممبر سازی مہم جاری۔ ڈاکٹر طاہر احمد چودھری امیر ضلع لودھراں کے۔
ضلع بھر میں دورے ۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ضلع لودھراں کی ممبر سازی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر طاہر احمد چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں کی سرپرستی میں ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں ۔ انہوں نے بستی ہسپتال قریشی والا ، بستی کیکر والا گوگڑاں و دیگر علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور سینکڑوں لوگوں کی جماعت میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔