ہفتہ صحت : پہلے دن 1056 افراد کی سکریننگ
میلسی (نامہ نگار ) ہفتہ صحت پروگرام کی افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال نے۔
کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام الناس کو طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے اس ہفتہ صحت پروگرام میں شوگر،بلڈ پریشر،ہیپاٹائٹس،ایڈز،ٹی بی اور زچہ و بچہ کی تشخیص اور ان کی ویکسی نیشن مفت کی جائے گی۔اگر کوئی مرض تشخیص ہو تو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی سے بروقت اور مفت علاج شروع کروائیں۔پہلے اور دوسرے روز 1056 لوگوں کی سکریننگ کی گئی۔جس میں ہیپاٹائٹس بی کے 2 اور ہیپاٹائٹس سی کے 15 کیس سامنے آئے ۔