حکومت کسانوں کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی:محمد خان ڈاہا
خانیوال ،عبدالحکیم(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان کنونشن کا انعقاد ہوا۔
کسان کنونشن موضع نہالے والا عبدالحکیم میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری ،ایم این اے محمد خان ڈاہا ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔:ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر سرپرستی کسانوں کے آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی کاشت کے وقت کسانوں کو کوئی دقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں۔ ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے بغیر ترقی ممکن نہیں اس لیے کاشتکار زیادہ گندم کاشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسان زیادہ سے زیادہ گندم اگا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل چودھری نے کہا کہ کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اسکیم،لیزر لیولر اسکیم حکومت پنجاب کی کسان دوستی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زیادہ گندم کاشت کر ملکی غذائی کفالت میں اضافہ کریں۔ ڈی ڈی ڈی زراعت محمد اقبال اور افسران زراعت نے کسانوں کو گندم کے معیار بیج کھاد پانی بارے مفید مشورے دئیے ۔