سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں / ہائی ٹینشن /لوٹینشن سکیموں کی تکمیل ۔
، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 23نومبر کومختلف اوقات میں بند رہے گی ،ملتان سرکل کے 11کے وی جہانگیر آباداوراین ایف سی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔