تمام اساتذہ تعلیمی ترقی کے لیے کام کریں، مہر اسلم سنپال

 تمام اساتذہ تعلیمی ترقی کے لیے کام کریں، مہر اسلم سنپال

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )تمام اساتذہ کو اپنے اپنے تعلیمی اداروں اور تعلیم کی بہتری وترقی کے لئے مکمل دیانتداری یکسوئی کے ساتھ وسائل بروئے کار لانے چاہیں تاکہ تمام طلباء وطالبات زیور تعلیم سے بہتر طور پر مستفید ہوسکیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری وہاڑی مہر محمد اسلم سنپال نے گزشتہ روز گورنمنٹ انصاف آفٹرنون سکول سکندر آباد مرکز لڈن کا سرپرائز وزٹ کے موقع پر اساتذہ کرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں اورکہا کہ تمام اساتذہ سموگ اور روڈسیفٹی قوانین کے حوالہ سے طلبا وطالبات کو آگاہ کریں تاکہ بچوں کی جان ومال کاتحفظ ہوسکے ، طلبہ اوراساتذہ شجرکاری پر بھی توجہ دیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے ۔انہوں نے آخر پرسکول کے نظم وضبط اور اساتذہ و طلبہ کی حاضری پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کرام کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کیلئے وہ ہر ممکن تعاون کریں گے اور میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں