ڈی او زکوٰ ۃ کی معزز شخصیت سے ملاقات،پروگرامز سے آگاہ کیا

 ڈی او زکوٰ ۃ کی معزز شخصیت سے ملاقات،پروگرامز سے آگاہ کیا

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے پروگرامز سے متعلق آگاہی اور زکوٰۃ کی رضاء کاررانہ ادائیگی کے سلسلہ میں یوم زکوٰۃ کا انعقاد کیا گیا۔

 مبشر حسین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر وہاڑی نے محکمہ کی طرف سے موصولہ ہدایات کی روشنی میں ضلع وہاڑی کی مخیر شخصیت ڈاکٹر محمد شاہد سے ملاقات کی اور جاری پروگرامزاور اکاؤنٹس کے بارے میں آگاہی دی اور ان کو بتایا کہ سال 2023-24کے دوران ضلع بھر کے 3895مستحقین زکوٰۃ جن میں بیوگان کی کثیر تعداد شامل ہے کو مبلغ18ہزار روپے فی کس کے حساب سے کل مبلغ 7کروڑ ایک لاکھ 10ہزار روپے ، ضلع بھر کے 188 نابینا افراد کو 24ہزار روپے کے حساب سے مبلغ45لاکھ 12ہزار روپے ، 200مستحق زکوٰۃ بچیوں کو مبلغ25ہزار روپے فی کس کے حساب سے مبلغ 50لاکھ روپے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے 1419مستحق زکوٰۃ مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے لیے مبلغ 42لاکھ 98ہزار472روپے ، تعلیمی ادارہ جات میں زیر تعلیم347 مستحق زکوٰۃ طلباوطالبات کو دظائف کی ادائیگی کے لیے مبلغ 29لاکھ 52ہزار روپے کا اجراء کیا گیا۔مخیر شخصیت نے دل کھول کر تعاون کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ دیگر حلقہ احباب کو بھی رضاء کارانہ زکوٰۃ جمع کروانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں