کپاس کے کاشتکار متوازن کھاد استعمال کریں ،محکمہ زراعت
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کے کاشتکار فصل کی بہتر پیداوار کے لیے متوازن اور متناسب کھادوں کا استعمال کریں۔
فاسفورسی اور پوٹاش کھاد کا استعمال بوائی کے وقت بذریعہ ڈرل کرنا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ کاشتکار زمین کی ذرخیزی کے مطابق کھاد کا استعمال کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کہ گندم کے کاشتکاروں کو کھادوں کے متناسب استعمال کے لیے زمین کا تجزیہ کرانا ضروری ہے۔