لودھراں،ریلوے کراسنگ پر کیمیکل سے بھرا کنٹینر الٹ گیا

 لودھراں،ریلوے کراسنگ پر کیمیکل سے بھرا کنٹینر الٹ گیا

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) لودھراں جلال پور موڑ ریلوے پھاٹک کراسنگ کے مقام پرصابن بنانے ولاے کیمیکل سے بھرا کنٹینر الٹ گیا،ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی حکم پر اے سی ارم شہزادی فوری جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔

ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کرا کر ٹریک کوکلیئر کرا دیا اور ٹرینوں کی معمول کی آمدورفت شروع ہو گئی۔کنٹینر میں تیس ہزار لٹر کیمیکل موجود تھا جسے کراچی سے لاہور لے جایا جا رہا تھا،حادثہ میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ایک ٹرک روڈ سے نیچے اتر کر دیوار سے ٹکرایا م امدادی ٹیمیں جب جائے حادثہ پر پہنچیں تو ایک کنٹینر اچانک روڈ سے نیچے اتر کر ساتھ کھڑی دیوار میں جا ٹکرایا اور کنٹینر کا فرنٹ حصہ ٹوٹ کر ریلوے لائن کے قریب جا گرا اور کنٹینر الٹ گیا، ریسکیو عملہ نے کنٹینر کا فرنٹ کاحصہ کامیاب آپریشن کے بعد سائڈ پر کر دیا اور ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر بحال کر دیا ۔ کنٹینر کو ہاڈرولک کرین کی مدد سے سیدھا کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کی تکمیل تک اسسٹنٹ کمشنر لوددھراں ارم شہزادی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، محکمہ ریلوے پولیس ،ضلعی انتطامیہ، پنجاب پولیس اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار موقع پر موجود رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں