خواتین کاروبار کر کے تعمیروترقی میں کردار ادا کریں، سجاد آہیر

 خواتین کاروبار کر کے تعمیروترقی میں کردار ادا کریں، سجاد آہیر

ملتان (لیڈی رپورٹر)آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے چیئرمین محمد سجاد آہیر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستانی خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے بہت زیادہ سکیمیں متعارف کرا رہی ہے اور۔

 ان کو اپنا کاروبار کرنے کے لیے بغیر سود کے قرضے بھی دے رہی ہے ،خواتین کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اپنا کاروبار کر کے اپنے لیے روزگار کے لیے مواقع پیدا کرے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان میں خواتین اپنا کاروبار کر کے اپنے کنبے اور پاکستانی عوام کو خوشحال کر سکتی ہیں ،اب پاکستان میں خواتین کے لیے بے شمار کاروبار کرنے کے مواقع ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خواتین انٹرپرینیورشپ ڈے کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور آئی سی ایم اے کے اشتراک سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدرفرح ثاقب نے کہا کہ ہم لوگ بھی ایسی خواتین کی بھرپور رہنمائی کریں گے جو اپنا کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں