وہاڑی میں آئی جی کی ہیلپ لائن پر انصاف ملنا ناممکن ہوگیا
وہاڑی(نمائندہ دنیا )وہاڑی پولیس آئی جی پنجاب کی ہیلپ لائن ناکام بنانے پر تل گئی،سائلین کو بروقت انصاف فراہمی ناممکن ،بلاجواز تھانوں اور پولیس افسروں کے دفتروں میں چکر لگانا گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنا معمول بن گیا ۔۔
آئی جی پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تھانوں سے روایتی پولیس کلچر ختم کرنے اور بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس ہیلپ لائن 1787 سے روایتی اور فرسودہ پولیس کلچر کی وجہ سے شہریوں کو انصاف ملنا ناممکن ہوگیا، شہری اپنی فریاد بتاتے ہیں، متعلقہ افسر کا ریڈر یا پی اے بلاتا ہے اور پھر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکایا جاتا ہے ،انصاف کا وعدہ کر کے سائل کو بھیج دیا جاتا ہے۔متاثرہ شہریوں باسط علی،نذیر احمد،سرفراز،ماجد حسین،عتیق الرحمن نے بتایا کہ تھانوں میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں،بغیر رشوت اور سفارش کوئی کام نہیں ہوتا،ڈی پی او اور ایس پی انویسٹی گیشن کو بھی آگاہ کیا لیکن انصاف نہ ملا سکا،مقدمات کو غلط رنگ دیکر ختم کردیا جاتا ہے ۔وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے اپیل ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔