فروغ دین میں سوشل میڈیا اہم ذریعہ ،عثمان مدنی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سوشل میڈیا اور اسلام کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں عثمان مدنی سربراہ دعوت اسلامی مشرقی افریقہ سے خصوصی شرکت کی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہم دین اسلام کو پوری دنیا میں پھیلا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر بہت سے اسلامی لیکچرز موجود ہیں ان سے استفادہ کریں ،محمد عثمان مدنی نے خصوصی طور پر اس بات پر زور دیا کہ دنیا ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے اب ہم سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کر کے قران پاک کی تعلیم کو دنیا میں عام کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کے پاس اب موبائل فون ہے قرآن پاک کی تلاوت کریں بھی اور سنیں بھی قران پاک کو بمعہ ترجمہ پڑھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ چیئرمین شعبہ سوشیالوجی نے کہا کہ ایک وقت تھا دنیا میں مسلم امہ کی پہچان تھی اور قدر تھی اب بھی وقت ہے ہم دین اسلام کے روشنی میں عملی زندگی گزاریں اس موقع پر ڈاکٹر کامران اشفاق ،ڈاکٹر عبدعمرقدوس ،پروفیسر ڈاکٹر احمد اکرم ،ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر محمد کاشف عطاری، محمد حسیب عطاری، احمد گیلانی اور فہیم شریف کے علاوہ طلبا نے شعبہ سوشیالوجی، کامرس، ایگریکلچر انجینئرنگ، فیکلٹی آف ایگریکلچر سے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔