پیپلز پارٹی وہاڑی کا یوم تاسیس کے حوالے سے ورکرزکنونشن

پیپلز پارٹی وہاڑی کا یوم تاسیس کے حوالے سے ورکرزکنونشن

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دربار حضرت ذکی احمد شاہ وہاڑی پر ورکر زکنونشن کا انعقاد کیا۔

جس کی صدارت ضلعی صدر پیپلز پارٹی وہاڑی محمود حیات ٹوچی خان نے کی ورکر کنونشن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ڈائریکٹ بڑی سکرین پر دکھایا گیا ۔تینوں تحصیلوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر محمود حیات ٹوچی خان ،سید اعجاز حسین شاہ،چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ،راؤ ذوالفقار علی معصومی،محمد افتخار خان،نعمان رشید،کاشف رسول بھٹی فلک شیر ڈوگر رشید سومی گجر،رانا ضیاء اللہ نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی سید اعجاز حسین شاہ نے ورکر کنونشن میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں