سرائیکستان صوبہ نہ بنایا تو اسلام آباد کا گھیراؤ کرینگے ، رانا فراز نون

سرائیکستان صوبہ نہ بنایا تو اسلام آباد   کا گھیراؤ کرینگے ، رانا فراز نون

ملتان (لیڈی رپورٹر)سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا محمد فراز نون کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔

 اجلاس میں پارٹی کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ ، آئندہ کے لائحہ عمل بارے ممبران کی تجاویز ، تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال و مستحکم بنانے کیلئے مضبوط فنانس کی اہمیت پر زور کے ساتھ ساتھ جن اضلاع میں تنظیمی اسٹرکچر کمزور ہے پر غور کیا گیا۔ چیئرمین رانا محمد فراز نون نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ صوبہ نہ بنایا گیا تو اسلام آباد کا گھیرائو کریں گے ۔ کسی سیاسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، صوبہ سرائیکستان کا قیام ہمارا مشن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں