ایم پی اے ثاقب خورشید کا گرلز ہائی سکول شرقی کالونی کا دورہ
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقی کالونی کا دورہ کیا اور۔
طالبات کے داخلہ کے عمل کا معائنہ کیا ۔انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تعلیمی و انتظامی امور کا مشاہدہ بھی کیا اور طالبات کی تعلیمی استعداد کار کا جائزہ لیا ،اس کے علاوہ سکول کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ،اس موقع پر ڈی ای او رانا اکبر ، عذرا عبدالحئی ، چوہدری عبدالجبار آرائیں اور دیگر موجود تھے ۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سکولز میں داخلہ مہم جاری ہے اور طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو نے کہا کہ سکولز میں بہترین معیاری تعلیمی و انتظامی امور کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اساتذہ بچوں کو جدید خطوط پر زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔