صنفی بنیاد پر تشدد روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں، قراۃ العین

 صنفی بنیاد پر تشدد روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں، قراۃ العین

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ سرگرمیوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے اپنی خدمات کو مضبوط بنانے ،بہتر مدد اور تیزی سے بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں، انسانی حقوق کو فروغ اور صنفی برابری دے کر متوازن معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن محمد امتیاز نے میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹس میں متاثرین کی حیثیت کو واضح کیا جن پر توجہ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے صنفی بنیاد پر تشدد کا مقابلہ کرنا اور متاثرین کو مدد فراہم کرنا تمام سٹیک ہولڈرز کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس سے ایک محفوظ اور مساوی معاشرے کو فروغ ملتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں