پیک امتحانات کاجائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم
ملتان(خصوصی رپورٹر)پیک کے امتحانات کاجائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ۔بتایاگیا ہے کہ پیک کے زیراہتمام مڈٹرم سکول بیسڈ اسسمنٹ 2024-25کے لیے شیڈول / ڈیٹ شیٹ اور پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس او پیز کا نفاذ کردیاگیا ہے ۔
آٹیم بینک سے پیپر کی جنریشن اور اس سے متعلق دیگر تکنیکی سوالات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں قمر سجاد، ڈی ڈی (آئی ٹی) پی ای سی، خبیب احمد، اے ای پی ای سی، محمد رفیق، سسٹم/ نیٹ ورک ،طاہر نویدودیگر شامل ہیں۔