ڈائریکٹر ہیلتھ کا جہانیاں ہسپتال پر اچانک چھاپہ، سٹاف کی دوڑیں
جہانیاں(نمائندہ دنیا)عوامی شکایات پر ڈائریکٹر ہیلتھ ساؤتھ پنجاب محمد تنویر کا رات گئے تحصیل ہسپتال جہانیاں پرچھاپہ سٹاف کی دوڑیں لگ گئیں،ریکارڈ چیک کیا ،صفائی کے ناقص انتظامات،ادویات کی کمی،سٹاف کی غیرحاضری پر برہم، ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی،محکمہ صحت کے افسروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
تفصیل کے مطابق ادویات کے مصنوعی بحران اور سٹاف کے نارواسلوک کی عوامی شکایات پرڈائریکٹر ہیلتھ ساؤتھ پنجاب محمد تنویر نے رات گئے 2بجے ٹی ایچ کیو جہانیاں میں چھاپہ مارا ،وارڈز کا کا وزٹ ،مریضوں کوملنے والی سہولیات کا جائز ہ لی، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا،ادویات کی کمی اورسٹاف کی غیرحاضری پر ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی، ہسپتال انتظامیہ کو مفت ادویات فراہم کرنے اور محکمہ صحت کے افسروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔