پنچایت میں مخالفین کی سائل کو قتل ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

 پنچایت میں مخالفین کی سائل کو قتل ، سنگین نتائج کی دھمکیاں

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)پنچایت کے دوران مخالفین کی سائل کو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں ، سائل کا ڈی پی او خانیوال اور آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

 تفصیل کے مطابق سائل ناصر علی ولد محمد عباس سکنہ چک نمبر 54 پندرہ ایل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نواحی گاؤں 53 پندرہ ایل میں پنچایتی یوسف بھٹی کے ڈیرے پر پنچایت کے دوران فیاض حسین ولد رشید نے میرے بھائی کو ورغلا کر مجھے جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دلوائی ، دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ۔پنچایتی یوسف بھٹی نے میرے مخالفین کو روکنے کی کوئی کوشش نہ کی، اس نے خفیہ طور پر مخالفین کے حملہ آور ہونے اور دھمکیوں کی ویڈیو بنائی لیکن پتہ چلنے پر پنچایتی یوسف بھٹی نے ویڈیو ڈیلیٹ کروا دی لیکن خوش قسمتی سے ایک ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے بچ گئی جو بطورثبوت میرے پاس موجود ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں