وہاڑی ،پولیس ایگل سکواڈ کاموٹرسائیکل پر گشت کر کے افتتاح
ماچھیوال (نامہ نگار)شہریوں میں احساس تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے وہاڑی میں پولیس کا ایگل سکواڈ تشکیل ،ایم پی اے ثاقب خورشید اور ڈی ایس پی صدر محمد اشرف تبسم نے موٹر سائیکل پر پٹرولنگ کر کے افتتاح کیا ۔
ایم پی اے ثاقب خورشید اور ڈی ایس پی صدر اشرف تبسم نے موٹر سائیکل کی چابیاں جوانوں کے حوالے کیں۔ڈی پی او منصور امان کا کہناہے کہ شہر اور مضافات میں کرائم کی روک تھام کے لیے تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل پولیس ایگل اسکواڈ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ، مقصد گشت کے نظام کو مربوط بناکر شہریوں کے جان ومال اورعزت وآبرو کو محفوظ بنانا ہے ۔ ثاقب خورشید کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ایگل اسکواڈ 12 موٹر سائیکلز اور 24 جوانوں پر مشتمل ہو گا،پٹرولنگ سکواڈ وائرلیس کمیونیکیشن، موٹر سائیکلز، اور جدید اسلحہ سے لیس ہوگا،یہ سکواڈ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔