سکول سربراہوں کا بھی تحریری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی افسروں کی تعیناتی کے بعد سکولوں کے سربراہوں کا بھی تحریری ٹیسٹ ہوگا تفصیل کے مطابق سکول ، ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسروں کی ٹیسٹ کی بنیاد پر بھرتی کا راؤنڈ مکمل کرلیا گیا۔
جس کے بعد سکولوں کے سربراہوں کی تعیناتی بھی تحریری ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او اور ڈی ای او کے بعد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کے ٹیسٹ کا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا جن کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گااور تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں گے اس کے بعد حکومت کی اولین ترجیح سکولوں میں مستقل ہیڈز کی تعیناتی ہے جس میں پرفارمنس کو سنیارٹی اور ایک ٹیسٹ کے ساتھ مدنظر رکھا جائے گا۔تمام پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے نئے ہیڈ ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد اپوائنٹ کی جائیں گے ۔ جن کو (5-10 ہزار) الاؤنس، مدت کا تحفظ اور ڈی ڈی او اختیارات کے ساتھ چارج دیا جائے گا۔