سر راہ خاتون کا قتل، ہر طرف خوف اور سوگ کا سماں،ملک طاہر پتل

سر راہ خاتون کا قتل، ہر طرف خوف  اور سوگ کا سماں،ملک طاہر پتل

کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)سر راہ خاتون کا قتل ،ہر طرف خوف اور سوگ کا سماں ،سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔ چیئرمین سول سوسائٹی و فوکل پرسن این جی اوز عنصرالرحمن کھیڑا کاکہنا تھاکہ ۔۔۔

ورکر اور گھریلو خواتین کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا،قاتلانہ حملہ سے ورکنگ خواتین، سوشل ورکر سمیت مقامی این جی اوز کو بھی شدید تشویش لاحق اور خریداری کے لئے جانیوالی خواتین بھی عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتی ہیں ، قاتل کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔سابق ایم پی اے اشرف خان رند کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ڈیٹا مرتب کرکے حقائق منظر عام پر لائیں۔سابق چیئرمین ملک طاہر محمود پتل کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ہر طرف سوگ کا سماں ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز سر راہ خریداری کے لئے بازار جانیوالی خاتون پر مرزا وقاص وکی، مرزا ارسلان اور اقبال نے گنجان آباد علاقہ میں چھریوں کے پے درپے وار کرکے اسے قتل کردیا تھا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں