ایمرسن یونیورسٹی ،13نئے ایم فل پروگرامز کی منظوری دیدی

ایمرسن یونیورسٹی ،13نئے ایم فل پروگرامز کی منظوری دیدی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا تاریخی سنگ میل، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 13 نئے ایم فل پروگرامز کی منظوری دیدی۔

 ،این او سی جاری کر دیا تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ اس بات کا اعلان وائس چانسلر کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان نے اعلان کیا کہ ایمرسن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے 13 نئے پروگرامز کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سیز) حاصل کر لئے ہیں، جن میں سائبر سکیورٹی، مائیکرو بائیالوجی، مینجمنٹ سائنس، شماریات، سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، بائیوٹیکنالوجی، باٹنی، اور اپلائیڈ سائیکولوجی جیسے شعبہ جات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ اگلے چند دنوں میں پانچ نئے ایم فل پروگرامز، جن میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزکس، اور اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس شامل ہیں، کی منظوری متوقع ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا، یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے جو انتہائی قلیل مدت میں حاصل کی گئی۔ ایمرسن یونیورسٹی اب 100 سے زائد پروگرامز پیش کر رہی ہے ، جن میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (ADPs)، بی ایس پروگرامز، 20 ایم فل پروگرامز اور 3 پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں