کرم پور تا ٹبہ سلطان پور روڈ کی توسیع و مرمت کا افتتاح
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تعمیر و ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواب ہے ۔
جس کی حقیقی تعبیر اور تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ بزدار حکومت کے دوران پیدا ہونے والی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے اور پنجاب کی ترقی کورول ماڈل بنایا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سورو موڑ پر کرم پور تا ٹبہ سلطان پور 44کلو میٹرروڈ کی توسیع و مرمت کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ نعیم خان بھابھہ نے مزید کہاکہ ہم نے پہلے بھی بے مثال عوام کی خدمت کی ہے جس کے صلہ میں عوام نے ہمیں دوبارہ خدمت کا موقع فراہم کیا اور ہم الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے گئے ،وعدوں کو پورا کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل او ر صلاحیتں بروئے کار لارہے ہیں، میلسی وہاڑی روڈ براستہ کرم پور، گرلز، بوائز کالج کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی۔کرم پور اور اس کے گرد ومضافات کے بچے بچیوں کو میلسی وہاڑی نہیں جانا پڑے گا، سابق دور حکومت میں گرلز کالج کی تکمیل میں جان بوجھ کر روڑے اٹکائے گئے ۔