انسداد پولیو مہم، فیلڈ میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت

انسداد پولیو مہم، فیلڈ میں  ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ضلعی سطح انسداد پولیو مہم کی دوسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ۔

 ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی زیر صدارت پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا مغل نے انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کوریج،ریفیوزل فیلڈ ایشوز، کلسٹرز، ہاؤس ہولڈ اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی ۔ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے تمام اہداف کا جائزہ لیااور ہدایات جاری کی کہ فیلڈ میں ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوکہا کہ تمام یو سی ایم او بروقت ڈیٹا اپ لوڈ کریں ،پولیو مہم کے دوران بیمار، باہر جانے والے بچوں یا سوئے ہوئے بچوں کو ضرور کور کریں تاکہ سو فیصد اہداف کو حاصل کیا جاسکے ،مطلوبہ ٹارگٹ کل تک پورا کریں ،گزشتہ پولیو مہم کے دوران ریڈ انڈیکٹرز میں آنے والے تمام یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دیں ،پولیو مائیکرو پلان کے تمام انڈیکٹرز کو 100 فیصد حاصل کرنے کے لئے بروقت اقدامات کریں ۔میٹنگ میں ڈاکٹر راؤ ظفر اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضیاء انجم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا مغل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر ہیلتھ افسراں شامل تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں