شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ خاتون دارالامان کے حوالے
ملتان(کورٹ ر پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔
عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے اقراء بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہرشہزاد احمد اس پر شدید جسمانی تشدد کرتا ہے ۔ اب وہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے دارالامان بھجوایا جائے ۔ادھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی ۔