سکولوں میں بغیر بی ایڈ بھرتی اساتذہ کو آخری وارننگ

سکولوں میں بغیر بی ایڈ بھرتی اساتذہ کو آخری وارننگ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں میں بغیر بی ایڈ کے بھرتی اساتذہ کو آخری وارننگ جاری، اساتذہ کو 31دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری جمع کروانے کا حکم جاری کردیا گیا۔

بتایاگیا ہے کہ بی ایڈ کی ڈگریاں جمع کی آخری تاریخ 31دسمبر کے بعد بی ایڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوادیا،اس سے قبل اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئے پہلے ہی 8 سال سے زائد کے عرصہ کی توسیع دی جاچکی ہے ،تمام اساتذہ کو سکول ایجوکیشن میں سال 2015 کے بعد بھرتی کیا گیا تھا،مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ نہ کرنے کی صورت میں اساتذہ کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں