گنے کے وزن میں کٹوتی ،کسان اتحاد کا اظہار تشویش

گنے کے وزن میں کٹوتی ،کسان اتحاد کا اظہار تشویش

مونڈکا(نامہ نگار ) کسان اتحاد مظفر گڑھ کی ایگز یکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت میاں احسان دھنوتر منعقد ہوا جنرل سیکرٹری مہر خالد محمود جانگلہ نے ارکان کو گنے کے وزن میں کٹوتی اور۔۔۔

 چار سو پچیس روپے فی من ادائیگی کی بجائے کم ریٹ اور بروقت ادائیگی اور اس صورتحال میں درپیش نقصان اور ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر بریفنگ دی جس پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور شوگر ملز انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کو وفد کی صورت میں مل کر صورتحال اور مسائل سے آگاہ کر کے مسائل کے حل کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر کسان اتحاد مظفر گڑھ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگلے پندرہ روز بھی صورتحال یہی رہی تو احتجاج سمیت ہر آپشن استعمال کیا جائیگا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں