نازیبا ویڈیوزبناکربلیک میلنگ، پولیس کاعدم تعاون،متاثرہ خاتون دربدر
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )خاتون کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کا معاملہ، پولیس پر عدم تعاون کا الزام۔
چاندنی چوک کی رہائشی خاتون فوزیہ نے اپنے شوہر راشد صدیق کے ہمراہ کھلی کچہری میں پیش ہوکر الزام عائد کیا ہے کہ ایک شخص نے اسے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا اور پولیس ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے متاثرین کو ہراساں کر رہی ہے ۔ فوزیہ نے میڈیا کوبتایا کہ شادی سے پہلے آصف اسے ورغلاتا رہا اور خفیہ طور پر نازیبا فوٹیج بنائیں، شادی کے بعد جب ملاقات سے انکار کیا تو ملزم نے ان فوٹیجز اور تصاویر کو اس کے شوہر کے واٹس ایپ نمبر پر بھیج دیا اور دھمکی دی کہ اگر شوہر سے طلاق نہ لی تو یہ مواد سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ جب اس نے مدد کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے نہ صرف تعاون سے انکار کیا بلکہ الٹا متاثرہ خاندان کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔