ڈاکوسیلز مینوںسے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار
ماچھیوال (نامہ نگار)تین ڈاکو ناکا لگا کر سیلز مینوں سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں پکھی موڑ سے میاں پکھی روڈ ساگر موڑ پر زاہد برادرز کے سیل مین نصیر اور مظہر سگریٹ اور بسکٹ کی سیل سے واپس ماچھیوال کی طرف آرہے تھے ،ساگر موڑ پر پہلے سے ناکا لگائے کھڑے 3 ڈاکو ؤں نے روکا اور گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ لی، دو مرغی بیچنے والوں سمیت کئی راہگیر وں کو بھی لوٹ لیا۔، آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے ،کوئی بھی محفوظ نہیں۔اہالیان علاقہ ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔