امانت میں خیانت کا الزام 2افراد کیخلا ف مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
محسن حسین نے بتایا کہ ملزم رومان اور یاسر کو رقم اور طلائی زیورات بطور امانت لاہور رشتے دار کو دینے کا کہا جنہوں نے رقم اور طلائی زیورات وصول کرکے امانت میں خیانت کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔