سپیشل ایجوکیشن سکول کے سربراہان میں لیپ ٹیپ تقسیم
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی کے ذریعے سپیشل ایجوکیشن سکول کے سربراہان میں لیپ ٹیپ تقسیم کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ سپیشل ایجو کیشن اداروں کے سربراہان میں ٹیب تقسیم کرنے کا مقصد سرکاری ڈیٹا تک رسائی، سپیشل ایجوکیشن اسکول انفارمیشن سسٹم کا انتظام، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو چلانے ، باآسانی ای میلز وصولی اور روزانہ انسداد ڈینگی سرگرمی کی اپ ڈیٹس اپ لوڈ کرنے کے قابل بنانا ہے سرکاری ای میلز تک رسائی سے خصوصی تعلیم کے شعبے کی انتظامی کارکردگی اور ڈیجیٹلائزیشن کو بہتر بنانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈسٹر کٹ سپیشل ایجو کیشن آفیسر ملتان ذیشان احمد کی جانب سے افسروں میں ٹیب کی فراہمی کیلئے کاوشوں کو سراہا ۔