ملک میں صحت کی سہولیات ناکافی،فنڈز بڑھائے جائیں،روبینہ اختر
ملتان( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کی اہمیت پر کم زور دیا جاتا ہے۔
ان کا بجٹ میں حصہ بھی بہت کم رکھا جاتا ہے جو کہ حکومت کی عوام کو بنیادی سہولتیں دینے میں عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے شہروں میں صحت کی صورت پہلے ہی بہت خراب ہے اور دیہاتوں میں اس سے بھی زیادہ برا حال ہے ،نہ بنیادی مراکز صحت میں سہولتیں میسر ہیں اور نہ ہی گورنمنٹ کی فعال ڈسپنسریاں، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی تکلیفوں کے لیے شہر کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے غریب لوگوں پر بھاری معاشی بوجھ پڑتا ہے ۔