سول سوسائٹی نیٹ ورک کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل
ملتان(لیڈی رپورٹر ) پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ریجنل عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔
جس کے مطابق شہبازحسین کنونئیر ، صفیہ سحر ڈپٹی کنونئیر اور رحمان نصیر کو سیکرٹری کو آرڈی نیشن منتخب ہوگئے ہیں ، ان عہدے داروں کا انتخاب دوسال 2024ء تا 2026ء کے لئے کیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک چیپٹر3،2سیکشن 4،3،2کے تحت انتخابات ہوئے ،جن میں20این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔