ترقی کرنا ہے تو تعلیم کو شعار بنانا ہوگا،ڈاکٹر شبیر ناصر
ملتان (لیڈی رپورٹر)سابق پرفیسر میڈسن نشتر میڈیکل کالج اور ملتان میڈیکل ڈینٹل کالج کے سی ای او ڈاکٹر شبیر ناصر نے کہا ہے کہ محنت میں عظمت ہے جس قوم نے ترقی کر نا ہو تی ہے تو اُس قوم کے بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔
ہمیں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نا ہوگا تا کہ ہم دنیا کے ترقی یا فتہ ممالک کی صف میں شامل ہوں جائیں۔جو بچے تعلیمی میدان میں کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اس لیے بچوں کو چا ہیے وہ زند گی میں کامیا بی حاصل کر نے کے لیے خوب محنت کریں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے القلم فری ایجو کیشن ماڈل سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے مزید کہا محروم طبقات اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے فری القلم ایجو کیشن ماڈل سکول کسی نعمت سے کم نہیں تعلیم کا فروغ ایک قابل ستا ئش اقدام ہے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نا اووراُن کے اند ر علم کے چراغ روشن کر نا دور حاضر کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔تقریب سے القلم ایجو کیشن ماڈل سکول کے ڈائریکٹرڈاکٹر سعید احمد نے کہابچوں کو اخراجات کے بغیر بہترین اور اعلیٰ تعلیم دینے کا ہمارا عزم ہے کیو نکہ جدید اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں لہذا جدید تعلیم کو فروغ دے کر پا کستان کو معاشی،معا شرتی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنا یا جا سکتا ہے ۔