پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافہ پر تحریک چلائینگے ،ظفر صدیقی

پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافہ پر تحریک چلائینگے ،ظفر صدیقی

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبرز آف سمال ٹریڈرز نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں 11گنا تک اضافہ،ٹوکن ٹیکس میں اضافے سمیت نت نئے ٹیکسز کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ اعلان چیمبر اف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ضلع جنوبی پنجاب کے عہدیداروں ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،عزیز الرحمن انصاری،سیف اللہ شیخ،چودھری مشتاق،اظہر سندیلہ،ملک طیب ارائیں،شیخ بدر منیر،میاں ظفر اقبال،شیخ ندیم ودیگر عہدیداروں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ایماء پر حکومت پنجاب نے پراپرٹی کی سالانہ تشخیص بابت وصولی پراپرٹی ٹیکس بمطابق ویلویشن ٹیبل تاجر برادری کی مشاورت سے طے کی تھی لیکن اب اس ویلیویشن ٹیبل کی بجائے پراپرٹی کی ڈی سی ویلیویشن لسٹ کو بنیاد بنیاد دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ شرح میں پانچ سے 11 گنا تک اضافہ ہونے کا امکان ہے جو ریاست کی طرف سے ظلم واستبداد کا مظاہرہ ہے دوسری جانب افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ 31 دسمبر 2024 تک پانچ مرلے اور رہائشی مکان پر پراپرٹی ٹیکس کا استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ گزشتہ 67 سال سے ذاتی استعمال کرایہ داری پر دی گئی رہائشی حکمرشل جائدادوں پر ٹیکس کی شرح کا تناسب ایک سے پانچ گنا چلا ا ٓرہا تھا یہ صرف تاجروں پر ہی نہیں بلکہ غریب عوام کے ساتھ بھی سراسر ظلم و ناانصافی ہے اسی طرح 31 دسمبر 2024تک جائیدادوں کے ایسے تمام کیسز یا بقائے جات وصولی کے کیسز پر اپیل دائر کرنے کی مدت ختم کرنا بھی شرمناک فعل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں