واسا ملتان میں بدعنوانی،اینٹی کرپشن میں افسر طلب

واسا ملتان میں بدعنوانی،اینٹی کرپشن میں افسر طلب

ملتان (کرائم رپورٹر)واسا ملتان میں کرپشن شکایات پر اینٹی کرپشن نے افسروں کو طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ایکسیئن واٹر سپلائی سمیت ٹھیکہ دار کو آج طلب کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق واسا ملتان میں چند ماہ قبل واٹر فلٹریشن پلانٹس پر 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ٹونٹیاں لگانے کا ٹینڈر کیا گیا تھا ، فرضی ٹینڈر کے ذریعے چہیتے ٹھیکیدار کو نوازا گیا اور موقع پر کام نہ ہونے کے باوجود ٹھیکیدار کو تمام تر ادائیگی کر دی گئیں ۔ اس فراڈ پر گارڈن ٹاؤن کے رہائشی سجاد حسین کی جانب سے اینٹی کرپشن ملتان سے رجوع کیا گیا ، جس پر اینٹی کرپشن نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی اور متعلقہ افسروں کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں