کاشتکاروں میں زرعی مشینری وآلات تقسیم کرنے کی تقریب
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ایگر یکلچرل انجینئرنگ دفتر وہاڑی کے زیراہتمام تقریب قرعہ اندازی برائے زرعی مشینری وآلات ہوئی جس کے مہمانان خصوصی جنرل اسسٹنٹ ریونیو شاہد نواب گجر، ایم پی اے میاں ثاقب خورشیدکے نمائندے نیر ب خورشید ایڈووکیٹ تھے ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایگرکلچرل انجینئرنگ چوہدری محمد جاوید اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی قرعہ اندازی میں کاشتکار خوش نصیب قرار پائے ،جنرل اسسٹنٹ ریونیو شاہد نواب گجر نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور معیشت کا تمام تر دارومدار زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے اسی اہمیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے زراعت کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ ملکی زراعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے اور کسان خوشحال ہو سکے ، کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات دینے کا مقصد مشینی کاشت کو فروغ دینا ہے ۔ایم پی اے کے نمائندے نیرب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو زرعی آلات و ضروریات میں سبسڈی دینا احسن اقدام ہے جس سے کسانوں کو ریلیف میسر آرہا ہے ۔