سی پی او کمپلیکس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا انکشاف،عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سی پی او کمپلیکس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا انکشاف،عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ملتان (جان شیر خان)پولیس لائن میں سی پی او کمپلیکس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا انکشاف،ٹھیکیدار نے پولیس حکام کو بھی چونا لگا دیا، تعمیرات میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا ،ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث کمپلیکس کی عمارت ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

 اچھی کوالٹی کا پینٹ تک استعمال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عمارت کا رنگ بھی خراب ہو رہا ہے ناقص کام پر ٹھیکیدار کو ایس ایس پی آپریشنز کی وارننگ نئے کمپلیکس کی دوبارہ تزئین و آرائش کے احکامات۔ایس ایس پی آپریشن نے ٹھیکیدار کو وارننگ دیتے ہوئے کمپلیکس میں لکڑی کا کام تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ٹھیکیدار کے کام کی مانیٹرنگ کیلئے فوکل پرسن بھی تعینات کردیا گیا، سب انسپکٹر لیول کا فوکل پرسن ٹھیکیدار کے کام کا جائزہ لیکر ایس ایس پی آپریشن کو رپورٹ دیگا۔سی پی او کمپلیکس کی تعمیر میں ٹھیکیدار نے ناقص میٹریل استعمال کیا کمروں اور واش رومز کی فنیشنگ بھی ٹھیک طرح سے نہیں ہوئی ،باتھ رومز کی ٹوٹیاں پائپ سینٹری کی دوسری اشیاء ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کمروں میں لگی دیار کی لکڑی بھی جعلی نکلی۔ پولیس نے کروڑوں روپے کے فنڈز روک لئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ٹھیکیدار کی جانب سے کہا گیا کہ پورا کام دیار کی لکڑی سے کیا گیا تاہم کام میں استعمال کی گئی دیار کی لکڑی بھی جعلی نکلی کچھ عرصہ گزرنے کے بعد لکڑی کا کام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تو تحقیقات پر پتہ چلا کہ کام میں دیار کی لکڑی استعمال نہیں کی گئی جبکہ فنڈز دیار کی لکڑی کا کہہ کر پاس کرائے گئے ۔دیگر میٹریل بھی معیار کے مطابق نہیں ہے ۔پولیس حکام نے کروڑوں روپے کے فنڈز روک لئے ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں