ڈپٹی کمشنر قراۃ العین نے زراعت شماری کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین نے زراعت شماری کا افتتاح کر دیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ضلع مظفرگڑھ میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا ہے۔

۔ساتویں زراعت شماری کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مربوط ڈیجیٹل شماری کا مقصد زرعی وسائل، زمین، فصلوں،مال مویشی،زرعی مشینری و آلات، مال مویشیوں عمر،جنس اور نسل کی درجہ بندی اور خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا ہے ۔ زرعی شماریات مستقبل کی منصوبہ بندی اور اہداف کے حصول میں مفید ثابت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ کے ہمراہ قائد اعظم ایلمنٹری کالج کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کالج میں انٹرنشپ پروگرام کے سلسلے میں ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں ٹیسٹ کی کڑی نگرانی کی گئی ہے ۔بعد از ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت سکاؤٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اسرارالحق نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر سکول میں دس فیصد بچے سکاؤٹس یونیفارم میں آئیں گے ۔بچوں میں رضاکارانہ طور پر اپنی قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کیا جائیگا.ضلع مظفرگڑھ  کے دس سکولوں کے طلباء میں سکاؤٹس یونیفارم اور شوز تقسیم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں سکاؤٹ قانون کی پابندی میں ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں