سالڈویسٹ مینجمنٹ کا نظام صفائی آئوٹ سورس کردیاگیا
ملتان(خصوصی رپورٹر)سالڈویسٹ مینجمنٹ کے صفائی کے نظام کو آئوٹ سورس کردیاگیا پہلے مرحلے میں سٹی اور۔
صدر کی یونین کونسلز کانظام نجی سیکٹر کے حوالے تفصیل کے مطابق سالڈویسٹ منجمنٹ نے صفائی کے نظام کو آوٹ سورس کردیا اور یونینز کونسلوں کو نجی سیکٹر کے حوالے کردیا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ شہر اولیائکے باسیوں کیلئے صفائی نظام کے حوالے سے اچھی خبر آئی ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صفائی نظام کی آوٹ سورسنگ مکمل کرلی گئی ہے۔